اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے الیکشن کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لیئے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق الیکشن 2024 کے دوران بجلی کی فراہمی سے متعلق انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس حوالے سے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ فیلڈ افسران اورعملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ آئیسکو عملے کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کے احکامات اور افسران اور عملے کو دفاتر اور کمپلینٹ آفس میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر امجد خان اور چیف انجینئر آپریشن خود نگرانی کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے متعلقہ ایس ڈی او آفس کے نمبرز اور ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ آئیسکو کا نمبر 0519252933 شکایات کے اندراج کے لئے مکمل فعال ہوگا۔