ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 3300 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 3375 لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 2875 مرد اور 496 خواتین شامل ہیں، جبکہ تہران، ہرمزگان اور اصفہان صوبوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سینکڑوں بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سات شیر خوار بچے (ایک سال سے کم عمر)، 255 بچے جن کی عمریں ایک سے 12 سال کے درمیان تھیں اور 121 نوجوان جن کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان تھیں۔




















