پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے امریکا ایران مذاکرات حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہونا نا امیدی نہیں ۔ چند مسائل حل طلب رہ گئے ہیں مگر یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ پاکستان کو اپنا تعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے۔
ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سفارتی عمل ہمیشہ وقت لیتا ہے اس لیے امید نہیں چھوڑنی چاہیے۔ امریکا اور ایران نے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔ صرف چند اہم مسائل ہی حل ہونا باقی ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا ۔ کہا پاکستان نے بطور ریاست جنگ بندی کے ماحول کو ممکن بنایا اور دونوں ممالک نے پاکستان کی میزبانی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کو امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے۔





















