نائجیریا میں ایک فضائی حملے میں 200افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق واقعہ نائجیریا کے علاقے میدوگوری میں پیش آیا جہاں نائجیریا کی فضائیہ نے شدت پسندوں کی موجودگی کے شبے میں بمباری کردی۔
نائیجیریا کی فضائیہ نے کہا کہ اس نے بورنو ریاست میں بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، پڑوسی ریاست یوبی کی حکومت نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ اس علاقے پر فضائی حملہ ایک بازار کے قریب کیا گیا۔
یہ حملہ بورنو کے ساتھ سرحد پر یوبی کے ایک گاؤں میں ہوا، جو کہ ایک طویل عرصے سے جاری شورش کا مرکز ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔




















