پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنا منفرد نام رکھنے والے اداکار غیوراختر کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 10 سال ہو گئے۔
پاکستانی شوبزانڈسٹری کے چمکتےستارےمرحوم غیوراختر1946ء میں لاہورمیں پیدا ہوئے اور 7فروری 2014ء کو اسی شہر میں وفات پائی اور یہیں دفن ہوئے،انہوں نے 1970ء میں اپنے کرئیر کا آغازریڈیو پاکستان سے کیا۔
غیوراختر کو معروف ڈرامہ سیریل ’’سوناچاندی ‘‘میں ان کے تکیہ کلام ’’اوہوہوہو‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔ان کے کیرئیر کی آخری نہ بھولنے والی پرفارمنس طنزو مزاح پرمبنی نجی چینل کےمعروف پروگرام ’’واہ واہ ‘‘میں تھی جس میں انہوں نے چوہدری کا کردار ادا کیا تھا۔
1990ء کے بعد انہوں نے کسی حدتک اداکاری چھوڑ دی تھی ۔ان کے مشہور ڈراموں میں سوناچاندی ،خواجہ اینڈسن،فری ہٹ،گھر آیا میرا پردیسی،افسربیکارخاص، ستارہ شامل ہیں۔
بچوں کےمقبول ڈرامہ عینک والا جن میں بھی انہوں نےسامری جادوگرکا کردار ادا کیاتھا،غیوراختر نے اپنےکیرئیر میں چند فلموں میں بھی اداکاری کی۔ فلم ڈائریکٹ حوالدار میں جیلرکا کردار آج بھی ان کے مداحوں کو یاد ہے ۔
غیوراختر نے سٹیج کے لئےڈرامے بھی لکھے۔ان کا بطور رائٹر پہلا ڈرامہ کت کتاریاں تھا۔وہ ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہے اور کئی مشہور پروگراموں میں میمکری کی۔
ان کی فنی خدمات کےباعث انہیں حکومت پاکستا ن کی جانب سے"پرائیڈ آف پرفارمیس" ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،غیوراختر اپنی لاجواب اورمنفرد اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔