عام انتخابات 2024 میں لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر1079 امیدوار مدمقابل ہیں۔
لاہور سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر 266 امیدوار مدمقابل ہیں،اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں 813 امیدوار مدمقابل ہیں۔
این اے 120 میں سب سے زیادہ 27 امیدوار مدمقابل ہیں، این اے 118 میں سب سے کم 18امیدوار مدمقابل ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدوار مدمقابل ہیں، پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار مدمقابل ہیں