پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی وزات خارجہ ویزوں میں رکاوٹ لانے لگی۔ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزہ تاخیر کا شکارہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے لئے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ویزہ کے اجراء میں تاخیر ہونے پر بورڈ پریشان ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے ویزوں میں تاخیر کے معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔
معاہدے کے مطابق بھارت نے بروقت ویزوں کے اجراء کی حامی بھری تھی۔
پی سی بی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی ورلڈ کپ اسکواڈ اور شائقین کے ویزوں کے حوالے سے نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی قونصل خانے سے رابطے میں ہے۔ ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجراء کے حوالے سے کہا گیا، ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجراء نہ ہو سکا ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان اسکواڈ کا 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا وارم اپ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ سے شیڈولڈ ہے۔