مسلم لیگ نواز کی چیف سینئر نائب صدراورملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119 سے امیدوار مریم نواز نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الانئس (اگیگا) کے نمائندہ وفد نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی ، جس میں مریم نوازنےاگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کرلیا ۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اقتدار میں آکر پنشن اصلاحات ،چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی اور تنخواہوں میں تفریق ختم کر دے گی ۔ نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے، سرکاری ملازمین کےمسائل بغیر کسی احتجاج کےانکی دہلیز پر حل ہوںگے۔