الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ 8 فروری کوپولنگ اسٹیشن کے400 میٹرکی حدود میں کسی قسم کی مہم پرپابندی ہوگی
عام انتخابات 2024 میں الیکشن والے دن کت متعلق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ 100 میٹرکےاندرنوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانےپرمکمل طور پر پابندی ہوگی ڈی آر او، آراو،انتظامیہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی،
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو ووٹ کے لئے قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لئے مہم چلانے پر پابندی ہوگی امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر اور گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے۔