پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
لاہور کے حلقہ این اے 127 میںپاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر ہونے والے واقعات کے متعلق پی پی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا انھوں نے اپنے خط کے متن میں لکھا کہ حلقہ این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفاتر پر پولیس نے غیر قانونی چھاپے مارے گئے ہیںپولیس نے ن لیگ کے عطاء تارڑ کی ایماء پر غیر قانونی کارروائی کی ہے۔
سینیٹر تاج حیدر نے اپنے خط کے متن میں مزید لکھا کہ سیاسی جماعتوں کو دبانے کیلئے ن لیگ غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہےالیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے فوری نوٹس لے کر سخت کارروائی کی جائےملوث ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز کو ہٹا کر ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔