حکام کی جانب سے عام انتخابات 2024 کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 53 ہزار ہے زائد ریٹائرڈ ملازمین بھی سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پولیس ،فوج اور دیگرمحکموں کے ریٹائرڈ ملازمین شامل ہیں۔ 31 ہزار ہزار مرد،22 ہزارخواتین ملازمین پولیس کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پرمامور ہونگی۔
ریسکیو، سول ڈیفنس، جنگلات سمیت دیگرمحکموں کے ملازمین کو آج متعلقہ ڈی پی اوز کو رپورٹ کرنیکا حکم دیدیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب بھرمیں آج الیکشن سیکورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی، ریہرسل کا مقصد تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی حالات کوچیک کرنا ہے، پنجاب بھر کے تمام ڈی پی اوز کو فل ڈریس ریہرسل کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔