پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمشین سےعطا تارڑکیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا عطا تارڑکا لب ولہجہ کسی مہذب شخص کانہیں لگتا،ن لیگ کاایسےلوگوں کو ٹکٹ دیناقائداعظم کے مؤقف کی نفی ہے، الیکشن کمیشن عطاتارڑ کےخلاف فوری کارروائی کرے۔
لاہورمیں بلاول بھٹو کےمقابلےمیں سرکاری امیدوارکھڑاکردیا گیا،یہ امیدوارہمارے ووٹرز کوکھلم کھلا دھمکیاں لگا رہا ہے،ہم نےپہلے بھی ایسے کئی سورماؤں کا مقابلہ کیا ہے۔
پلوشہ خان نےمزیدکہا آصف زرداری نے پی ڈی ایم بناکرآپ کی پارٹی میں جان ڈالی،
عطا تارڑکی حالت ان کی شکست کا پتہ دے رہی ہے،کئی ایسے لوگ بعد میں آصف زرداری سے معافی مانگتے ہیں،