عام انتخابات 2024 کی الیکشن کمپین میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم صرف رسمی کارروائی ہے عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیں۔
سیالکو ٹ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ شہر میں ٹریفک کے بہت مسائل ہے اقتدار میں آکر پورے ملک میں موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک پر منتقل کر دیں گے اس سے اربوں ڈالرز بچیں گے ملک میں مسائل کا حل موجود ہے ضرورت صرف خلوص نیت کی ہے۔
رہنما ن لیگ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ انتخابی مہم صرف رسمی کارروائی ہے عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیںپورےملک میں موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک پر منتقل کریں گےنوجوانوں کو ایف اے، بی اے کی نہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔