پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیاہے اور کھلاڑیوں کو واضح پیغام جاری کردیا ہے کہ جس تاریخ تک این او سی ایشو کیئے گئے ہیں اس میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔
سماء نیوز کو باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوینٹی اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے این او سی میں توسیع کیلئے کھلاڑیوں کی درخواستیں پی سی بی کو موصول ہوئیں تھیں، درخواستیں ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا جائزہ لیا اور مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔
بورڈ نے کھلاڑیوں خو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس تاریخ تک این او سی ایشو کیئے گئے ہیں اس میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کو 7 فروری تک این او سی جاری کیئے گئے ہیں اور توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں ناراض اور غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصۃ نہیں ہیں انہیں بھی واپس بلایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں ہے انہیںمزید کھیلنے دیا جائے ، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے بیرون ملک لیگز میں تب آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا ،ایک کھلاڑی کو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے ، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے ،جو قومی ٹیموں میں شامل نہیں انہیں تو کھیلنے دیں۔