الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے امیدوار کی وفات کے باعث پی پی 266 میں انتخابات ملتوی کردیئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 266 میں انتخابات امیدوار اسرار حسین کی وفات کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے،حلقے میں انتخابات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ امیدواروں کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے ہوں گے۔
امیدواروں کی وفات کے باعث اب تک ملک بھر میں 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشن ملتوی کیےگئے ہیں، تینوں حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔