پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 9 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
اتوار کے روز پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 9 کی ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 6 فروری سے شروع ہو گی اور شائقین pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔
پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ حاصل کرنا لازم ہوگا، ای ٹکٹس ،خود پرنٹ شدہ یاڈیجیٹل پرنٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔
فزیکل ٹکٹ کی فروخت 12 فروری سے ٹی سی ایس مراکز پر شروع ہوگی۔
وی آئی پی ٹکٹ کی ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار اور 3 ہزار مقرر کی گئی ہے ، فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے ہوگی۔
پی ایس ایل کا افتتاح 17 فروری کو لاہور اور اختتام کراچی میں 18 مارچ کو ہوگا، کراچی میں 18 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 8 ہزار، 4 ہزار، 25 سو اور ایک ہزار مقرر کی گئی ہے۔
Ticket pricing for HBL PSL 2024 is LIVE!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2024
🎟️ HBL PSL Fans can Pre-book their tickets from the 6th February: https://t.co/khPS0MPxLl
Read more here: https://t.co/3ZE6ZC5bJL#HBLPSL9 pic.twitter.com/IbzQdsIDEk
کوالیفائر کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار ، 2500 ،1500 اور 750 روپے جبکہ دونوں ایلیمنیٹرز کے ٹکٹ 5 ہزار، 3 ہزار، 1500 اور 700 روپے کے ہوں گے۔
پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی فائنل سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی اور لاہور 9 اور ملتان 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔