عالمی بینک نے روشن مستقبل کیلئے اصلاحات پر مبنی پروگرام کا اجراء کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی بنک نےپاکستان میں بجلی کی بڑھتی قیمتیں،شدید موسمیاتی جھٹکے، ناکافی مالی وسائل بھی بڑے چیلنج قرار دے دیا ہے۔
ورلڈ بنک نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے فنڈز کی قلت کی نشاندہی کر دی ہے۔
عالمی بنک نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کو ہیومن کیپیٹل کے بحران کا بھی سامنا ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان کوبچوں کی بلند شرح اموات، نشوونما کے مسائل سے نمٹنا بھی چیلنج ہے۔
عالمی بینک کا بنیادی مسائل کے حل کیلئے ترجیحات اور فیصلہ سازی پر اتفاق رائے پر زور دیا ہے۔
ورلڈ بنک نے ان تمام مسائل سے نمٹنے کیلئے اصلاحات پر مبنی روشن مستقبل کیلئے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے۔