احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دوبارہ میڈیکل گراؤنڈ پر اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی۔
جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست دے دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک رخصت دی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کی تصدیق کردی۔ جج محمد بشیر کی 14 مارچ 2024 کو ریٹائرمنٹ شیڈول ہے۔
خیال رہے کہ حتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے 20 جنوری کو بھی اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھ دیا تھا تاہم طبیعت بہتر ہونے پر درخواست واپس لے لی تھی۔
واضح رہے کہ یاد رہے جج محمد بشیر نے 4 سابق وزرائے اعظم نوازشریف ، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، چیئرمین پی ٹی آئی اورشوکت عزیز کے کیسز سنے جبکہ جج محمد بشیر نے نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس اور پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔