نیپرا کی اسٹیٹ اینڈ انڈسٹری رپورٹ نے پاور سیکٹر کاکچا چھٹہ کھول کر رکھ دیاپرانے اور خراب کارکردگی والے پلانٹس مدت پوری ہونے کے باوجود چلائے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم میں نااہلی کو پاور سیکٹر کے بڑے مسائل قرار دیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے پاورسیکٹر کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2023 جاری کردی ہےبجلی کی پیداوارترسیل تقسیم میں نااہلی،ایندھن کی فراہمی پاورسیکٹرکےبڑےمسائل قرار دیئے گئے ہیںپرانےاورخراب کارکردگی والےپلانٹس مدت پوری کرنےکےبعد بھی چلائے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے
گزشتہ سال مختلف بڑے شہروں میں12،12گھںٹےسےزائدکی لوڈشیڈنگ کی گئی پاور سیکٹر کی بہتری کے لیے نجی شعبے کے ساتھ اشتراک کی تجویز بھی دی گئی ہے بجلی کمپنیوں میں 781 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی ہےرپورٹ میں تجویز دی گئی ہےکہ نجی سیکٹر کو ساتھ ملا کر شعبہ توانائی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے 20 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ صارفین پر پڑا ہےگیس اور ایل این جی کی قلت سے مہنگے پلانٹس چلا کر صارفین پر 164 ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاورسیکٹر میں منصوبہ بندی کے فقدان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔