سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی
ذرائع کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کی گئی،سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے ایک ہفتہ قبل شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے رکن ہونے کے باوجود پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا کرپشن کیس میں دفاع کر رہے ہیں،جس میں ان کو سزا دی جاچکی ہے، اسی طرح ان کے خلاف آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بھی دفاع کر رہے ہیں۔