بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھوچڈھا کی شادی24 ستمبر کو طے ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 ستمبر کو دی لیلا پیلس میں ہونے والی پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شاہی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
جوڑے نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں دی لیلا پیلس بک کرایا ہے جس کے سویٹ کی ایک دن کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔ راگھو اپنی دلہنیا پرینتی کو لینے کے لیے میواڑی اندازمیں سجی ایک کشتی میں دی لیلا پیلس جائیں گے جبکہ کشتی کو بھی روایتی انداز میں سجایا جا رہا ہے۔
اس پیلس کا ایک دن کا کرایہ تقریبا بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔یہ سویٹ 3500 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔دی لیلا پیلس دنیا اور بھارت کے خوبصورت اور مہنگے ترین ہوٹلز میں سے ایک ہے۔
دولہا اور دلہن دونوں کے خاندان والے 22 ستمبر کی شام تک اُدے پور پہنچ جائیں۔ شادی میں لذیذ پنجابی کھانے تیار کرنے کے لیے کئی نامور شیفس کو بھی الگ سے مدعو کیا گیا ہے۔جبکہ راجستھان کے گھومر رقص کی پرفارمنس کے ساتھ میواڑی انداز میں تمام مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرا لائف پاٹنر مجھ سے 20 سال بڑا ہے۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ سمجھدار ہو اور مجھے سمجھنے والا ہو۔