ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے محض چند دن قبل ڈی جی خان کی سیاست میں بڑی تبدیلی آگئی ، جہاں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔
پی پی اور ن لیگی امیدواروں نےشہری اتحاد بنانےکا اعلان کیا ہے اور دوست محمدکھوسہ کا پی پی288 میں لیگی امیدوارعبدالعلیم شاہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسی طرح عبدالعلیم شاہ کااین اے 185،پی پی 289 پرپی پی امیدوار دوست کھوسہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔