فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کی اپیل کردی۔ اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی بھی درخواست کردی ۔
محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا افسوس ہےکچھ ملک فلسطین کے مسئلے پر دہرا معیار رکھتے ہیں۔
فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک دو ریاستوں کی حمایت کرتےہوئے بھی صرف اسرائیل کو ہی تسلیم کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ فسطینیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے۔