ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ٹھکانے لگا دئیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں ہلاک اشرف شیخ اوربرہان اللہ نامی دہشتگرد مارے گئے ۔
ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا مارے گئے دونوں دہشتگردٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپورتعاون کااعادہ کیا ۔