چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نےایف آئی اے سے وضاحت مانگ لی
جسٹس بابر ستار نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ کیس عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود اگر ایف آئی اے کارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے ۔
ایف آئی اے نے آج وائس میچنگ کیلئے بلایا ہوا ہے۔جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے۔انہیں بلا کر پوچھ لیتے ہیں وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔عدالت نے اگلے ہفتے کے لیے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔