نگران وفاقی کابینہ نے ایک سو چھیالیس دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 146 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہےکونسی اور کتنی ادویات مہنگی کی گئیں، سماء نےتفصیلات حاصل کرلیں 146 ادویات کی قیمتوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے12 سے زیادہ اینٹی بائیوٹک ادویات 60 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سماء ذرائع کے مطابق ٹی بی کی 8 ادویات کی قیمتوں میں بھی 20 سے 60 فیصد تک اضافہ کیا گیادل کی 5 سے زائد، خون پتلاکرنے والی 3 اور بلڈ پریشر کی 2 دوائیں مہنگی کر دی گئی ہیں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈریپ نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔