کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات اور شواہد اکٹھنے کرنا شروع کردیئے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو اپنے وقت پر ہوں گے۔