پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا، امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک روپے کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 2 پیسے کی کمی سے 279.48 روپے پر آگئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/sG8u5k6IFj#SBPExchangeRate pic.twitter.com/tcDknizrSM
— SBP (@StateBank_Pak) February 1, 2024
ڈیلرز کے مطابق ایک موقع پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے کی کمی سے 279.30 روپے پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ریکوری ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔