جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو انسداد دہشتگردی عدالت پہنچا دیا گیا
پرویزالہیٰ کی صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو ،صحافی نے پوچھا کیا آپ الیکشن سے پہلے باہر آجائیں گے؟جواب میں انہوں نے کہا یہ بات تو صرف اللہ ہی جانتا ہے۔انتخابات بروقت ہونے چاہیے۔
پرویزالہی نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی سےبیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، صحافی نے سوال کیا،سنا ہے نواز شریف کے آنے کی تاریخ بدل رہی ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا نواز شریف خود بھی بدل گئے ہیں۔
پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نوازشریف اور شہباز شریف ہیں ،یہ سب سارے مسائل نواز شریف کے کھڑے کیے ہوئے ہیں۔آج مہنگائی سے مڈل کلاس طبقہ ختم ہو چکا ہے،جیل کا کھانا دیا جا رہا ہے جس سےطبیعت اچھی نہیں رہتی،پہلے ڈاکٹر کی سہولت تھی اب اس میں بھی مسائل ہیں۔