سردی میں نمونیہ کےبچوں پرواربدستورجاری ہیں۔چوبیس گھنٹے کےدوران پنجاب سے آٹھ بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں جنوری کےدوران نمونیہ سےانتقال کرنےوالےبچوں کی تعداددو سو چھیانوے ہوگئی،پنجاب سے24گھنٹوں کےدوران792بچےنمونیہ کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق جنوری کےدوران پنجاب سے18ہزار40کیسز رپورٹ ہوئے،
لاہورسےایک روزکےدوران191بچے نمونیہ کےمرض میں مبتلا ہوئے،جنوری کےدوران لاہور سے 3 ہزار 342کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب نمونیہ کےباعث بہالپورمیں3بچےانتقال کرگئے،راولپنڈی میں2 بچے نمونیہ کےباعث جان کی بازی ہارگئے،فیصل آباد،گوجرانوالہ،شیخوپورہ سےایک ایک بچے کی موت ہوئی۔
محکمہ صحت پنجاب نےوالدین کو سردی سےمحفوظ رکھنے اورحفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کروانے کی ہدایت کی ہے۔