پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی نے میانوالی کے حلقہ این اے 89 اور لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ توشہ خانہ ریفرنس کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں حلقوں سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں۔
عمران خان کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن درست نہیں، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہلی کیلئے اخلاقی جرم ہونا ضروری ہے۔
لازمی پڑھیں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی۔
عمران خان کی جانب سے اپیلوں میں استدعا کی گئی کہ آر او ، الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں اور عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔