پنجاب حکومت نےمحکمہ صحت کو ساڑھے پانچ ارب روپےجاری کرنے کی ہدایت کر دی،
دستاویزات کےمطابق ری ویمپنگ کےبعد اسپتالوں کیلئے نئے بیڈز،اے سی،مشنیری، فرنیچر اورطبی سازوسامان خریدا جائےگا۔محکمہ صحت کوساڑھےتین ارب کا بجٹ نان ڈیویلپمنٹ سائیڈ سےدیا جائیگا،پنجاب کے21بڑےاسپتالوں میں ری ویمپنگ جاری ہے۔
دستاویزات کےمطابق پنجاب بھرکےاسپتالوں کیلئے15ہزاربیڈز،15ہزار سٹیتھوسکوپ خریدے جائیں گے،5ہزارڈرگ ڈسپینسنگ،10ہزارانسٹرومنٹ ٹرالیاں،چارہزارڈریسنگ ٹرالیاں خریدی جائیں گی۔
10 ہزار پارٹیشننگ سکرینیں، دس ہزار ویٹ سکیل،دس ہزارایل ای ڈی ایکسرے الو مینیٹر خریدے جائیں گے،پانچ ہزار ویل چیئر،پانچ سو بےبی وارمر،سات ہزار بےبی کارٹ خریدے جائیں گے۔
چار لاکھ بیڈشیٹس،پانچ سو واٹرکولر،بارہ ہزارپنکھے،5ہزار اے سی خریدے جائیں گے، پنجاب حکومت کیجانب سےمحکمہ صحت کو ایک سال میں 113ارب روپے کا بجٹ ڈیویلپمنٹ سائیڈسے دیا جا چکا
رواں مالی سال محکمہ صحت کو چار ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ دی گئی۔