اسلام آباد میں پٹرولیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں پٹرولیم کی صنعت میں تازہ ترین رجحانات و پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت پٹرولیم کانفرنس 2024 میں نمایاں ملکی و غیر ملکی ماہرین اور کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لانے اور معدنی وسائل کی تلاش میں مدد ملے گی۔
صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور پٹرولیم کی صنعت میں تازہ ترین رجحانات و پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ چین کی پٹرولیم کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے چاہیے۔
پاکستان سرمایہ کاری کیلئے شاندار مواقع سے مالا مال ہے، چینی سرمایہ کاری سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان میں گیس کی تلاش کے بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔