جعلی مقابلے اورماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن چکا۔بھارتی فوج مُودی سرکارکی خوشامد میں اپنے ہی ہتھیار برآمد کرکے ملبہ آزادی پسندوں پرڈالنے لگی۔
بھارتی فوجی افسران اپنی ترقی اوراچھی رپورٹ کے لئےجعلی آپریشن اورمقابلے کرنے لگے،منصوبہ کےمطابق مجبورکشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا ہے۔ بھارتی فوج موقع ملنے پربےخبر اسمگلرکو جعلی آپریشن میں مارکر الزام پاکستان کے سرتھوپ دیتی ہے۔
پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے چارفروری کوسی آئی ڈی کشمیرکا جموں و کشمیر پولیس کےسربراہ کو لکھا جانےوالا مراسلہ بےنقاب کیا تھا۔مراسلے میں حاجی پیر اور اُڑی سیکٹر کےساتھ لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کےضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے،بھارت انیس سونواسی سے اب تک سات ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا ہے۔