استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا قانون کے مطابق ہے ، کیونکہ دونوں نے کام ہی ایسا کیا تھا۔
ملتان میں مستحق جوڑوں میں جہیز کا سامان اور خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین بولے سزا کسی کو بھی ہو ۔ دکھ تو ہوتا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں قانون کے مطابق سزا ملی ہے ۔
آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین نے کہا اگر ملتان والوں نے موقع دیا تو یہاں لودھراں سے بڑھ کر کام کروں گا مستحق لوگوں کی مدد سیاست سے ہٹ کر کرنی چاہیے۔
اس موقع پر جہانگیر ترین کی جانب سے ملتان کے 20 مستحق جوڑوں میں جہیز کا سامان جبکہ 100 خصوصی افرادکو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔