قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد حفیظ نے ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی بارے اعلان کیا۔
اپنے بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، میں نے کمیٹی میں اعزازی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔
I decided to leave Pakistan cricket technical committee. I served as honorary member. I would like to thank Zaka Ashraf sb for giving me this opportunity. I m always available whenever Zaka Ashraf sb need my honest suggestions for Pakistan cricket. My best wishes for Pakistan…
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 21, 2023
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ذکاء اشرف کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری مخلصانہ تجاویز کی ضرورت ہوئی تو ہمیشہ دستیاب ہوں گا۔
سابق کپتان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کی سربراہی میں ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی تھی۔