ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے180ممالک کاکرپشن انڈیکس جاری کردیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق کرپشن میں کمی پی ڈی ایم کے بہتر طرزحکمرانی کانتیجہ ہے،پاکستان میں سال2023میں کرپشن کم ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 2 اسکور بڑھ گیا،انڈیکس پراسکور29 ہوگیا،2022میں سی پی آئی میں پاکستان کا اسکور27تھا،مجموعی رینکنگ میں بھی پاکستان 140سے133پرآگیا۔
2018میں ن لیگ کی حکومت جانے سے پہلےبھی پاکستان کااسکور 33تھا،2022میں پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان بوٹم رینکنگ پر41نمبرپرتھا،بوٹم رینکنگ میں بہتری کے بعد پاکستان 41 سے 48 نمبرپر اوپر آگیا۔