بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور سابقہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفرکیس کی طویل سماعت میں مزید 11 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی۔
رپورٹس کے مطابق سائفرکیس میں مجموعی طور پرتمام 25 گواہان پر جرح کا عمل مکمل کیا گیا ہےجرح کے بعد ملزمان کے 342 کے بیانات ریکارڈکرنےکیلئےسوالنامےتیار کئے گئے ہیں۔
سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق سیکرٹری داخلہ پرجرح مکمل کر لی گئی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی،سابق سفیر اسد مجید کےبیان پر بھی جرح مکمل ہوگئی ہےگواہان کے بیانات پرجرح اسٹیٹ ڈیفنس کونسل نےکی ہے۔