کراچی کی عدالت نے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو مجرموں کو تاحیات قید کی سزا سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر 2022 کو ملزما ن نے 17 سالہ لڑکی کو مجرم شاکر کے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی کی مدعیت میں مقدمہ موچکو تھانے میں درج کیا گیا ۔ عدالت نے 21 سالہ مجرم شاکر اور 23 سالہ مجرم حفیظ کو تاریخ کی منفرد سزا سناتے ہوئے تاحیات قید کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔