تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے این اے 119سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی تصدیق بہن صنم جاوید کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن میں تشدد کے مقدمے میں ضمانت منظور ہونے فوری بعد شادمان میں درج ایک اور دہشتگردی مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور بھر پور انداز میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتای کہ صنم جاوید نےحلقہ این اے 119 میں آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔