انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر قوانین کی خلاف وزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کی تھی جس کے باعث ان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے جسپریت بمراہ کو میچ کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی بھی کی ہے۔
بھارتی فاسٹ باؤلر نے پہلے ٹیسٹ کی دوسرے اننگ میں کے 81ویں اوور میں جان بوجھ کر اولی پوپ کے راستے میں قدم رکھا اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی۔
جسپریت بمراہ کا 24 مہینوں میں یہ پہلا جرم تھا، اس لیے ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی کی گئے ہے۔