لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے آزاد امیدوار نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی حمایت میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 149 سے آزاد امیدوار ماجد کمبوہ نے شعیب صدیقی سے ملاقات میں عبدالعلیم خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔ ماجد محمود کمبوہ نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا ساتھ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے کی سی بی اے یونین نے ملک بھر میں استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سی بی اے نے مرکزی صدرمیاں خالد محمود کی کابینہ کے ہمراہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ پنجاب اور سندھ میں عبدالعلیم خان اور اُن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے لاہور میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں حلقہ این اے 117 میں ان کی حمایت کااعلان کر دیا۔ چوہدری سرور نے کہا کہ این اے117میں میاں وحید اورسید راشد ریاض عبدالعلیم خان کی انتخابی چلائیں گے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ انتخابات قومی ذمہ داری، ساتھ چلنے والوں کا شکریہ، امیدوں پر پورا اتریں گے، مزدوروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، ریلوے ملازمین کی حمائیت پر شکرگزار ہوں۔