پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی معاشی معاہدہ کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا۔ پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن ’چنو نئی سوچ‘ ہے۔
پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ اجرت پر کام کرنے والوں کی حقیقی آمدن کو دوگنا کیا جائے گا۔ غریبوں، بے زمینوں اور محنت کشوں کو رہائشی مکان دیے جائیں گے۔ اسکول جانے والے بچوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا اور تمام اسکول جانے والے بچوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے، ہاری کسان کارڈ اور مزدور کارڈ جاری کیا جائے گا۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ مزدور کارڈ کے ذریعے لوگ اپنے بچوں کی اسکول کی فیسیں ادائیگی، اپنے لیے اور اپنےخاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس حاصل کرسکیں گے۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر سبسڈیز دی جائیں گی اور فصلوں کا انشورنس ہوگا جبکہ وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان مرد اور خواتین کو ایک سال تک وظیفہ دیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ وسیلہ تعلیم کے ذریعے ہر مستحق بچے کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، مالی امداد اس بات سے مشروط ہوگی کہ امداد حاصل کرنے والے بچے کی اسکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہو۔ پاکستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔
Please visit https://t.co/mlMTmaMvj5
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 27, 2024
where you will find both PPPs 2024 detailed manifesto & our Awaami Muashi Muahida. The PPP is the only party with a plan to combat poverty, unemployment & inflation. #چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/3oaYAhdWkV
پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں پرائمری سطح کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں اور مفت دوائیں مہیا کریں گے۔ امراض قلب، جگر اور گردوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔