پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے انکشاف پر عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
پاکستانی شہریوں کے قتل میں ہندوستانی جاسوسوں کے ملوث ہونے کے بارے میں عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو پتا ہوناچاہئے کہ پاکستان وہ قوم ہے جو مر جائے تو شہید اور بچ جائے تو غازی کہلاتی ہے۔
عوام حلقوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ ہماری فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہندوستان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔ انڈیا کو چاہئے کہ اپنے ملک کی حدود میں رہے اور دوسرے ممالک کے حالات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے توڑنے کی کوشش نہ کرے۔
عوام کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ انڈیا کے جاسوس نیٹ ورک کو توڑ رہے ہیں، ہمارا ایک سپاہی ہندوستان کے دس فوجیوں پر بھاری ہے، ہماری فوج کبھی بھی انڈیا کو محاذ پہ یا کسی بھی اندرونی معاملے میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
Public sentiment echoes strong condemnation as revelations surface about #India's involvement in the killing of #Pakistani citizens.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 27, 2024
"Strength of one of our soldiers outweighs that of ten Indian soldiers" - Public#SamaaTV pic.twitter.com/9GC7GF54aY
اپنے ردعمل میں عوام کا کہنا ہے کہ انڈیا کو پتا ہونا چاہئے کہ ہم سو نہیں رہے اور آپ کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، ہمیں اپنے انٹیلیجنس اداروں پہ فخر ہے، ہم اپنی فوج کا بہت مشکور ہیں کیونکہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ انڈیا چاہے جتنی کوشش کرلے پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتا اور پاکستان کا ہر شہری اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔