پشاور میں فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام بارودی سرنگوں کے متاثرین کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں 50 خواتین سمیت 50 سے زائد متاثرین نے شرکت کی۔
تقریب میں متاثرین کے لواحقین ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے متاثرین میں نقد رقم اور لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔
فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے پاک فوج کے تعاون سے اب تک ایک ہزار 43 متاثرین کی نہ صرف بحالی میں مدد کی بلکہ ان کی فلاح وبہبود کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے۔ چیئرمین فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن عرفان اللہ جان نے پاک فوج کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
Honoring resilience of landmine victims, a touching ceremony took place in #Peshawar, organized by #FATA Disabled Welfare Organization.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 27, 2024
With support of #PakistanArmy, 1043 victims have been rehabilitated. #SamaaTV @fdwo_pk pic.twitter.com/4cpdcW3HrU
چیئرمین فاٹا ڈسایبل ویلفئیر آرگنائزیشن عرفان اللہ جان نے کہا کہ میں مشکور ہوں پاک فوج کا کہ جب بھی ہمیں ضرورت پڑی تو پاک فوج نے لبیک کہا اور ہمارا ساتھ دیا۔
تقریب سے خطاب میں سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر انیلا درانی نے کہا کہ آج کی تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہیں حکومت خیبر پختونخوا اور پاک فوج قبائلی اضلاع میں دہشت گردی اور بارودی سرنگوں سے متاثرین کے فلاح و بہبود کےلیے کوشاں ہے۔