کراچی کےعلاقے پی آٸی بی کالونی میں پولیس نےکالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلرودہشت گرد گرفتار کرلیا۔
پولیس کےمطابق پی آئی بی کالونی میں کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کاسرگرم رکن ملزم مقصود پٹھان ولدعبدالکریم گرفتارکرلیاگیا،ملزم کےکرمنل ریکارڈ کےمطابق 2005 میں ایم کیو ایم کےکارکن آصف کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ہوا،2014 میں دہشت گردی کےمقدمات میں CTD پولیس نےراول پنڈی سےگرفتارکیا
ملزم 2017 میں شاہد لاڈو گروپ اوردودیگر افراد کےساتھ مل کرایک بلڈرکو مارنےکا منصوبہ بنایالیکن منصوبہ ناکام ہوا،اسی دوران شاہد لاڈومقابلےمیں مارا گیا اورملزم مقصود پٹھان گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
ملزم مقصود پٹھان،تھانہ بی سیکشن حیدرآباد کےمقدمہ میں کورٹ سےاشتہاری مفرور مجرم ہے،ملزم مقصود پٹھان نےناظم آباد کےقریب ایک دفترمیں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا،ملزم کے قبضے سےاسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
دوسری جانب جمشیدکوارٹراوراورنگی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلوں کےدوران تین ڈاکو پکڑے گئےملزمان کے قبضے سے چھینے گئے،موبائل فونز موٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد ہوا۔