پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) کے دوران مبینہ میچ فکسنگ کے الزامان پر خاموشی توڑ دی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بی پی ایل میں فارچوین باریشال کی نمائندگی کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے میچ کے دوران ایک اوور میں 3 نوبال کرانے پر میچ فکسنگ کا واویلا ہو رہا ہے۔
بنگہ دیشی میڈیا کی جانب سے بھی شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
تاہم، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل بیان میں شعیب ملک نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فارچیون باریشال کے ساتھ اپنی پلیئنگ پوزیشن کے بارے میں زیر گردش افواہوں کو مسترد کرتا ہوں ، میں نے اپنے کپتان تمیم اقبال کے ساتھ اس حوالے سے مکمل بات چیت کی ہے اور ہم نے باہمی طور پر آگے کی منصوبہ بندی بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات بے بنیاد قرار
شعیب ملک نے بتایا کہ مجھے دبئی میں مصروفیت کی وجہ سے بی پی ایل چھوڑ کر بنگلہ دیش چھوڑ کر آنا پڑا۔
Official statement ;
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 26, 2024
I would like to address and dismiss the recent rumors circulating about my playing position with Fortune Barishal. I had a thorough discussion with our captain, Tamim Iqbal, and we mutually planned the way forward. I had to leave Bangladesh for a… pic.twitter.com/kmPqPt1nxv
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میں فارچون باریشال کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور اگر ضرورت پڑی تو میں ان کے لئے دستیاب ہوں گا، میں نے ہمیشہ گیم کھیلنے میں خوشی حاصل کی ہے اور کرتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب شادی سے قبل شو میں شرکت کیلئے کیا شرط رکھتے تھے؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ان بے بنیاد افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں، ہر ایک کے لیے معلومات پر یقین کرنے اور پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا بہت ضروری ہے، جھوٹ ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور غیر ضروری الجھن پیدا کر سکتا ہے۔