پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شعیب ملک نے گزشتہ ہفتے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوشی کے ساتھ ساتھ حیرانگی کا بھی اظہار کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین ابھی تک متخلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
شعیب ملک نے اس سے قبل بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ جبکہ اداکارہ ثنا جاوید نے معروف گلوکار عمیر جیسوال سے شادی کی تھی، تاہم کچھ عرصہ سے یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کب ہوئی ؟ تفصیل سامنے آگئی
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے درمیان ملاقاتوں سے متعلق مختلف دعوے بھی سامنے آرہے ہیں جن کے مطابق دونوں کی ملاقاتوں کی خبر ثانیہ مرزا کو تین سے چار ماہ قبل مل چکی تھی جس کے بعد ان کے اور شعیب کے درمیان اس معاملے پر ہی آخری جھگڑا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی بارے حیران کن دعویٰ سامنے آگیا
تاہم، سماء لاہور کے بیورو چیف نعیم حنیف کے مطابق شعیب ملک کی ثنا جاوید کے ساتھ گزشتہ تین برس سے ملاقاتیں چل رہی تھیں، شعیب فنون لطیفہ میں بہت ان رہے، انہوں نے بہت سے انٹرٹینمنٹ شوز بھی کئے اس لئے ثنا کی ان سے مسلسل ملاقاتیں ہوتی رہیں، دونوں نجی ٹی وی کے ایک شو میں بھی بار بار ایک دوسرے سے ملتے رہے۔
سماء ڈیجیٹل کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ شعیب ملک شو میں شرکت کے لئے ثناء جاوید کو بھی شو میں بلانے کی شرط رکھتے تھے۔
نعیم حنیف کے مطابق جب شو انتظامیہ شعیب ملک سے رابطہ کر کے انہیں شو میں آنے کے لئے دعوت دیتی تھی تو قومی کرکٹر یہ شرط رکھتے تھے کہ ’’ آپ ثنا جاوید کو بلائیں گے تو پھر میں آؤں گا‘‘۔