این اے 117 سے قومی اسمبلی کے امیدوار اور آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وہ اقتدار میں آ کر سب سے پہلے کمزور طبقے کی بحالی کیلئے اقداما ت کریں گے اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے سستے پٹرول کی فراہمی کے ساتھ 300 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 117 کے علاقے شاہدرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹےسےعرصےمیں خوبصورت محفل سجائی ہے، خوش قسمت ہوں مجھےشاہدرہ آکراتنےاچھےدوست ملے،اس حلقےمیں کوئی ایک محلہ بھی ایسانہیں جہاں مسائل نہ ہوں، یہاں سیوریج کےمسائل ہیں،جو20سال پہلےحل ہونےچاہیےتھے، غزالی بٹ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے درد رکھتا ہے،اس علاقےمیں گلی محلوں کی صورتحال دیکھی ہے،افسوس ہے کہ اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے،لاہور شہرمیں داخلہ اس علاقے سےہوتا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ شاہدرہ کاعلاقہ بھی گلبرگ اورڈیفنس کی طرح ترقی یافتہ ہوگا، آپ لوگوں نے عقاب اور شیر کے نشان کو یاد رکھنا ہے،یہاں کی قسمت میں نہیں لوگوں نےاسی حالت میں رہناہے،اس علاقےمیں سیوریج اورپینےکےپانی کےمسائل ہیں۔ امیدوار این اے 117 نے جلسے میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت پر علاقے کی خواتین کا اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ اد اکی اور کہا کہ خواتین کوسب سے زیادہ مشکلات کاسامنارہتاہے،اپنی بہنوں کامشکور ہوں جویہاں آئیں ۔
انہوں نے کہا کہ جس کےپاس اختیارہےوہ یہاں اوراللہ کےپاس جوابدہ ہے، ہم ملکر اس علاقے کی خدمت کریں گے، امیروں سےپیسےنکلواکرغریب پرلگانےپڑیں گے، سب کچھ ہوسکتا ہےاگرنیت ٹھیک ہو،فیصلوں کاحوصلہ ہو، موٹرسائیکل والوں کوپٹرول کم قیمت پرملناچاہیے، مہنگی گاڑی والوں کے لیے پٹرول مہنگا ہونا چاہیے، ہم آپکو تین سو یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، سب سے بڑے مسائل بجلی، گیس کےبل،موٹرسائیکل والوں کیلئےپیٹرول ہے، اپنامنشوربناتےوقت سوچالوگوں کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے، اس ملک میں غربت ایک بہت بڑی لعنت ہے۔
ان کا کہناتھا کہ جن کا کاروبار زیادہ وسیع ہے ان سے ٹیکس نکلوانا چاہیے، بڑی بڑی مارکیٹوں میں جا کر پوچھیں وہ ٹیکس کتنا دیتے ہیں،جو ملک سے مخلص نہیں اسکے لیے لیئے گنجائش نہیں ہونی چاہیے،اگر بس میں ہوا تو ایک ایک گھر سے ڈالر نکلواؤں گا،امیروں نے ڈالر اپنے پاس محفوظ کر رکھا ہے،اسی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوتا ہے۔