آصف علی زرداری سےمسیحی برادری کےوفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں این اے 127 لاہور کی انتخابی مہم پربات چیت ہوئی۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ عوام کی حق حکمرانی قائم کرنےمیں لاہورکےعوام کا تاریخی کرداررہا ہے، اقلیتوں نےہمیشہ جمہوریت اوروفاق پرستوں کی حمایت کی۔
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات
— PPP (@MediaCellPPP) January 25, 2024
لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری سے وفد نے این اے 127 لاہور کی انتخابی مہم پر بات چیت
عوام کی حق حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کی عوام کا تاریخی کردار رہا ہے، صدر… pic.twitter.com/sCsIp9aUnf
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دس نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا، 8 فروری کو پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہوگی، مسیحی برادری کے تحفظ اور حقوق کے لیے مزید موثر قانون سازی کریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کے حقوق کی جنگ پیپلزپارٹی ہی لڑتے دکھائی دے گی، پاکستان کی مسیحی عوام اور پیپلزپارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔